ماسکو//یواین آئی// وسطی جاپان میں زبردست گردابی طوفان میں تقریباً 100 عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں لیکن اس میں کسی بھی شخص کو کوئی شدیدنقصان نہیں پہنچاہے ۔ ڈائیلاگ کمیٹی کیوڈو نے یہ اطلاع دی ہے ۔محکمہ موسمایت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تیز طوفانی ہواوں کے سبب ہی عمارتوں کی چھتیں اڑگئی اورشہر میں کھڑکیاں چکناچور پوگئی ہیں۔ کاریں بھی چاروں طرف پلٹی ہوئی نظرآرہی ہیں۔اس دوران تقریباً 32 گھروں میں بجلی کی سپلائی پر کافی اثرپڑاہے اور سرکاری ذرائع نے اس میں تین افراد کے زخمی ہونے کی بات کہی ہے ۔