پونچھ//ضلع کے معروف ادارہ جامعہ محمدیہ قاسم العلوم محمود نگر سہڑی خواجہ میں اکتالیسواںسالانا جلسہ کا اہتمام کیا گیاجس کی صدارت بیرون ریاست سے آئے مولانا نثار نے کی ۔اس دوران عربی درجہ ششم اور حفظ مکمل کرنے والے طلبا کی دستار بندی کی گئی اور بچوں کی جانب سے روح پرور پروگرام پیش کئے گئے، نیز جامعہ کا سالانہ بجٹ بھی منظر عام پر لایا گیا۔ پروگرام کے دوران مولانا عبدالرحیم فلاحی استاد تفسیر و حدیث و ناظم عمومی کل ہند مسا بقۃالقرآن الکریم جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا مہاراشٹر اور دیگر علمائے کرام نے اپنے نصیحت آموز بیانات سے سامعین کو مستفید کیااورکہا کہ آج کے دور میں دینی تعلیم انسان کیلئے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کو بدنام کئے جانے کے لئے اسلام دشمن عناصر ہر حربہ اختیار کر رہے ہیںاس لئے ان کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمانوں کو اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔یہ سلسلہ صبح آٹھ بجے سے نماز ظہر تک جاری رہا ۔تقریب کے اختتام پر مولانا محمد عبداللہ القاسمی مہتمم جامعہ محمدیہ قاسم العلوم محمود نگر سہڑی خواجہ نے تمام مہمانان گرامی اور حاظرین کا شکریہ ادا کیا اور عالم اسام کے لئے دعائیں طلب کیں۔