راجوری //تھنہ منڈی روڈ پر رونما ہوئے ایک سڑک حادثہ میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ کالاکوٹ خالد حسین اور دیگر4افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک بچے کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے، زخمیوں کو جموں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ کار JK11A 3351تھنہ منڈی سے راجوری کی طرف آرہی تھی کہ کنگڑ کس کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر حادثے کاشکار ہوگئی ۔زخمیوں کی شناخت ایس ڈی ایم کالاکوٹ خالد حسین ، ان کی اہلیہ لطیفہ بانو ، 16سالہ دختر ثانیہ خالد ، 14سالہ دختر اسمارہ ،11 سالہ فرزند اسحاق خالد اور 45سالہ طاہر احمد ولد یوسف احمد ساکنان کالاکوٹ کے طور پر ہوئی ہے ۔اسحاق کو چھوڑ کر باقی سبھی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔اس دوران ان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد راجوری سے جموں منتقل کردیاگیاہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔