تھنہ منڈی//سب ڈویژن تھنہ منڈی میں ایک غیر سرکاری تنظیم جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کشمیر ،کرنٹ نیوز آف انڈیا (CNI) اور ہمارا سماج نیوز پیپر کے اشتراک سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائر سکینڈری سکول تھنہ منڈی میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تحصیلدار تھنہ مندی محمود ریاض خان ،ڈی ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر،چیئر مین میونسپل کمیٹی شکیل احمد میر، پرنسپل جی ایم سی راجوری ، ایس ڈی پی او تھنہ منڈی عبد الحمید ، ایس ایچ او تھنہ منڈی چوہدری فرید احمد ، بی ڈی او تھنہ منڈی ، نوڈل آفیسر کووڈ-19 اور پرنسپل ایچ ایس ایس ایچ ایس صدیق احمد گنائی بھی موجود تھے۔ کیمپ کے دوران صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا طبی معائینہ کیااور انہیں مفت ادویات فراہم کیں گئیں۔اس موقع پر مختلف امراض کی تشخیص کے بعد کئی افراد کو مفت ادویات اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔ڈاکٹروں نے کوڈ-19 سے لوگوں کو محفوظ رہنے کے لئے خصوصی ہدایات اور قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات فراہم کی گئی ۔ماہر ڈاکٹروں نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ سماجی دوری کو برقرار رکھیں، ماسک پہنیں ، بار بار ہاتھ دھوئیں اور پُر ہجوم جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں ۔مقامی لوگوں نے جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ اور سی این آئی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے تمام ڈاکٹروں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ کا شکریہ ادا کیا۔