راجوری //نامعلوم نقب زنوں نے تھنہ منڈی میں جموں کشمیر بنک کے اے ٹی ایم سے چوری کرنے کی کوشش کی ۔ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ شب نامعلوم نقب زنوں نے جموںکشمیر بنک بہروٹ کے اے ٹی ایم کے باہر دکان کے شٹر کوتوڑ کر پیسے چوری کرنے کی کوشش کی ۔تاہم اس دوران مقامی لوگ جاگ گئے اور انہوںنے شور کی آواز سن کر دیکھاتو وہاں نقب زن کچھ توڑ رہے تھے لیکن وہ لوگوں کو دیکھتے ہی بھاگ نکلے ۔بعد ازآں اس حوالے سے تھنہ منڈی پولیس کو مطلع کیاگیا جس نے موقعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔اس سلسلے میں ایک کیس بھی درج کیاگیاہے ۔تاہم ابھی تک نقب زنوں کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چل سکاہے ۔