بینکاک//تھائی لینڈ میں شاہی محل کے قریب حکومت مخالف مظاہروں میں 30 سے زیادہ شہری اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کرتے دیکھا گیا جبکہ لوگ آنسو گیس سے پناہ حاصل کرنے کے لیے ریسٹورانٹس میں پناہ لے رہے تھے۔ایروان میڈیکل سینٹر نے بتایا کہ 13 پولیس افسران اور 20 دیگر زخمی ہوئے۔اتوار کے روز پولیس نے کہا کہ ان کے اقدامات بین الاقوامی معیار کے مطابق تھے اور 20 مظاہرین کو عوامی اجتماع کے قوانین توڑنے اور بادشاہت کی توہین کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔بینکاک پولیس کے نائب سربراہ پیا تاویچائی نے صحافیوں کو بتایا کہ 'تشدد مظاہرین کی طرف سے شروع ہوا تھا اور پولیس کو قانون کا دفاع اور عوامی املاک کا تحفظ کرنا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 'ہمارے کچھ بھی کرنے سے قبل آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے پولیس کی طرف سے تشدد کا آغاز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 'ان کے پاس ہیلمٹ، شیلڈز، ہجوم پر قابو رکھنے کی تربیت ہے، اگر کوئی پتھر مارے تو اپنی ڈھال اٹھائیں۔ہفتے کی رات ہونے والے احتجاج جس میں ہزاروں لوگ شریک تھے۔