توہین آمیز پوسٹ کیخلاف رام بن میں احتجاج ،ملزم گرفتار

محمد تسکین

بانہال // رام بن میں مذہبی توہین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کئے گئے اور میتراہ چوک رام بن میں دھرنا دیکر ٹریفک کو کم از کم ایک گھنٹے تک بند کر دیا گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرے انسٹاگرام پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ کے خلاف ایک پوسٹ کے نتیجے میں کئے گئے اور وہ ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے اس پوسٹ میں ملوث شخص کو گرفتار کیا ہے جو نابالغ بتایا جاتا ہے۔پولیس نے ملزم کی شناخت پرتھم کمار ولد پردیپ کمار کنڈل ساکنہ اپر میتراہ رام بن ، جو نابالغ بتایا جاتا ہے کو گرفتار کیا ہے۔ ایس پی رام بن موہتا شرما نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف پولیس سٹیشن رام بن میں مقدمہ درج کر کیا گیا ہے۔پیر کی شام اقلیتی فرقے کا احتجاج میترا چوک رام بن پر کیا گیا اور ضلعی انتظامی کمپلیکس رام بن اور رام بن ٹائون کی طرف جانے والی سڑکوں کو شام چھ بجے سے سات بجے تک احتجاجاً بند کیا گیا۔ ایس ایس پی رام بن موہتا شرما اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن ہربنس لعل نے مظاہرین سے ملاقات کی اور قانون کے مطابق کاروائی کی یقین دھانی کرائی۔ احتجاج تقریباً ایک گھنٹہ شام 6 سے 7 بجے تک جاری رہا۔ایس ایس پی رام بن موہتا شرما اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن ہربنس لال شرما موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو فوری قانونی کارروائی کا یقین دلایا۔ بعد ازاں پولیس نے انسٹاگرام پر توہین آمیز پوسٹ میں ملوث لڑکے کو گرفتار کر لیا۔ میترا چوک رام بن میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت میترا اور رامبن کے علمائے کرام اور آئمہ مسجد نے کی۔ رامبن پولیس نے ملزم کی شناخت پرتھم کمار ولد پردیپ کمار کنڈال ساکن اپر میتاہ رامبن کے طور کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ایک مقدمہ زیر نمبر 101/2023 زیر دفعہ 295A / 153 A درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔