تہران// ایران کے صدر حسن روحانی نے دنیا کے تمام مسلمانوں کو امریکہ کیخلاف متحد ہوجائیں اور ہم سعودی عرب کے بھائی جیسے ہیں، اور انہیں ہم سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں منعقدہ اسلامک یونیٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ کو غلام بنانا چاہتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ "مجرموں کے لئے سرخ قالین پھیلانے کے بجائے،" مسلم حکومتوں کو امریکہ اور "خطے کیلئے کینسر "یعنی اسرائیل کے خلاف بھی متحد ہونا چاہئے ۔حسن روحانی نے ایران کے حریف سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی فوجی امداد کے خلاف "بے عزتی" پر اپنا انحصار ختم کردیں اور ہم سعودی عرب کی دہشت گردوں اور دیگر عالمی طاقتوں سے دفاع کرنے کیلئے اپنی پوری طاقت کے ساتھ تیار ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس دفاع کیلئے سعدی عرب سے 450ارب ڈالرنہیں مانگیں گے اور نہ ہی ہم آپ کی بے عزتی کریں گے۔