یواین آئی
انقرہ// سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں ترکیہ کی آبادی ایک سال قبل کے مقابلے میں 427,224 افراد بڑھ کر 86.09 ملین ہو گئی۔ترک اسٹیٹ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کہ مردوں کی آبادی 43.06 ملین تھی جو کل کا 50.02 فیصد ہے، جبکہ خواتین 49.98 فیصد یعنی 43.03 ملین ہیں۔سالانہ آبادی میں اضافے کی شرح 2025 میں 05 فیصد تک رہی ، جو 2024 میں 034 فیصد تھی۔ترک اسٹیٹ کا کہنا ہے کہ ‘صوبائی اور ضلعی مراکز میں رہنے والی آبادی کا تناسب، جو 2024 میں 93.4 فیصد تھا، 2025 میں 93.6 فیصد ہو گیا۔ علاوہ ازیں، قصبوں اور دیہات میں رہنے والی آبادی کا تناسب 6.6 فیصد سے کم ہو کر 6.4 فیصد رہ گیا ہے۔