سرینگر/سید اعجاز/ ترال میں برستی بارش کے دوران بدھ کو تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جواہر پورہ لام اور بٹھنور نامی 2دیہات کا42آر آر سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے نے مشترکہ طور پر بدھ کی صبح سویرے محاصرے میں لیا۔ فورسز کی بھاری نفری کو داخلی اور خارجی راستوں پر بٹھا دیا گیا اور خانہ تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ،جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا ہے۔ تلاشی کارروائیوں کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نا ہی کوئی قابل اعتراض چیز برآمد ہوئی ہے ۔