سیداعجاز
ترال//قدرتی چشموں کے صاف و شفاف پانی کیلئے مشہور ترال میں مسلسل خشک سالی نے تشویشناک رخ اختیار کیا ہے۔سب ضلع کے ہفو نگین پورہ،گوجر بستی زاری ہاڑ، لعلپورہ، سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی سپلائی بڑے پیمانے پر متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لوگ شدید پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔حیرت کا مقام یہ ہے کہ سب ڈویژن ترال کے 120 گاوں دیہات کیلئے صرف ایک ٹینکر اور ایک دوسراٹریکٹر موجود ہے ،جو دن رات کام کرنے کے باوجود وسیع آبادی کیلئے ناکافی ہے۔اس دوران سب ضلع کے مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلسل خشک سالی کی وجہ سے یہاں تمام چشمے سوکھ گئے ہیں، جبکہ ایک سے نہ ہونے کے برابر پانی فراہم ہو رہا ہے جس کے پیش نظر چند، علاقوں میں ایک دن چھوڑ کر، ایک دن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔اس دوران سب ضلع کے مختلف علاقوں کے گائوں دیہات سے لوگ پرانے طرز پر قلت کے پیش نظر باغات، یا پہاڑوں کے دامن سے نکلنے والے چھوٹے چھوٹے چشموں کا سہارا لیکر اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نیائیک نے بتایا انہوں نے محکمہ جل شکتی کے افسران کے ساتھ متاثرہ بستیوں کا دورہ کر کے یہاں حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا ٹینکر کے ذریعے لوگوں کو پانی فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔