منڈی//یوم جمہوریہ انتظامات کے حوالے سے بوائز ہاہر سکینڈری سکول منڈی میں تحصیل افسران کااجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت تحصیلدار منڈی عبدالقیوم نے کی۔ اس موقعہ پر تمام تحصیل افسران کے علاوہ پولیس اور آرمی آفیسران بھی شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر تحصیلدار منڈی نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات صدر تحصیل مقام کے علاوہ تحصیل کے دیگر علاقہ جات میں نہایت ہی تزک و احتشام سے منائی جائیں گی جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ 26 جنوری کے دن اسکولی بچوں کے دیش پریم گیت اور تقاریر تیار کروایے جائیں اور اس دن کی تقریبات کے سلسلے میں متعلقین اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے 18 جنوری کو سول اور تحصیل انتظامیہ کا ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں ان تمام پروگراموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔اس دوران میٹنگ سے نائب تحصیلدار منڈی سید عابد حسین صفوی نے بھی خطاب کیا۔