جموں//پرنسپل سیکرٹری ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے محکمہ سکل ڈیولپمنٹ کے ذریعے کیپکس بجٹ 2020-21 کے تحت چلائے جانے والے منصوبوں پر طبعی اور مالی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سجاد حسین گنائی اور محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ پرنسپل اورپولی تکنیکس کے سپر اِنٹنڈنٹ اور آئی ٹی آئی نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ میٹنگ میں کیپیکس بجٹ 2020-21 کے تحت شناخت شدہ سرکاری پولی تکنیکس اور آئی ٹی آئی پر مختلف منصوبوں کے تحت ہونے والی طبعی اور مالی کامیابیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مالی برس 2020-21 کے دوران41 کروڑروپے مختلف کاموں کے لئے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے ترجیحی طور پر 50 فیصدفنڈس کو اخراجات کے لئے منظوری دی جارہی ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ جموں و کشمیر اِنتظامیہ اور ٹاٹا ٹیکنالوجیز (پی پی پی) کے درمیان مشترکہ منصوبے کے تحت361 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ گورنمنٹ پولی تکنیک بکرم چوک ، 181.56 کروڑ روپے کی لاگت سے اور گورنمنٹ پولی تکنیک کالج بارہمولہ میں 181.57 کروڑروپے کی لاگت سے سینٹربرائے ایجادات ، انوویشن ، انکیوبیشن اور ٹریننگ (سی آئی آئی آئی ٹی) قائم کیا گیا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے رول کا اعادہ کرتے ہوئے کہا یوٹی بے روزگاری پر قابو پانے میں محکمہ کا کلیدی رول ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ سال متعدد پلیسمنٹ مہمات / ملازمت میلوں کا اِنعقاد کیا گیا تھا اور قریباً5000 پولی تکنیک / آئی ٹی آئی پاس آؤٹ نجی شعبوں میں ملازمت کے پیش کش منظور نامے فراہم کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ پلیسمنٹ ، کیئریر کونسل سینٹروں میںایسے طلاب کو نجی شعبے میں امداد معاون،مونیٹر پلیسمنٹ کے لئے رہنمائی کرتے ہیں۔ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ خزانہ کے مقرر کردہ مئی 2021 کو ختم ہونے تک ٹینڈرنگ اور کاموں کی الاٹمنٹ میں جاری منصوبوں کو مکمل کریں۔