بے دخلی مہم کا مقصد کشمیریوں کی تذلیل :سجاد لون

سرینگر/بلال فرقانی/پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے پیر کوجموں و کشمیر انتظامیہ پر لوگوں کوبے گھر پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا’’نئی دہلی کی نمائندگی کشمیر میں بلڈوزر سے نہیں، بلکہ محبت اور ہمدردی سے ہونی چاہیے۔‘‘سرینگر میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سجادلون نے کہا کہ جاری بے دخلی مہم کا مقصد کشمیریوں کی تذلیل ہے۔ انہوں نے کہا’’حکومت کا مقصد کیا ہے؟ کیا وہ زمین واپس لینا چاہتے ہیں یا لوگوں کو ذلیل کرنا چاہتے ہیں؟ میرے خیال میں ان کے لیے ذلت زیادہ اہم ہے۔‘‘سجادلون نے کہا کہ جموں و کشمیر میں موجودہ انتظامیہ منتخب حکومت نہیں ہے اور اسے منتخب حکومت پر بڑے فیصلے چھوڑنے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا’’(صدر کا راج) یہ ایک عارضی انتظام ہے۔ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی طرف سے فیصلے نہیں لے سکتے۔ وہ تمام فیصلے نہیں لے سکتے۔ لون نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ عوام کے ذریعے منتخب نہیں ہوئے ہیں۔لون نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ غریب لوگوں کے گھروں کو مسمار کر کے بے گھر ہونے کے عمل پر پیرا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ’’ کوئی نوٹس نہیں دے رہاہیں۔ قانون کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا، کہ جموں و کشمیر میں جاری بے دخلی مہم کی وجہ سے صرف غریب متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا’’میں اپنے وزیر اعظم سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان غریبوں کا وزیر اعظم کون ہے جن کے گھر گرائے گئے ہیں۔ غریب لوگ کہاں جائیں گے؟ ۔‘‘