کوٹرنکہ //بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر بدھل کی تبدیلی پر پنچایتی اراکین کی جانب سے ایک الوادعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس الوداعی تقریب میں سرپنچوں ،پنچوں کیساتھ ساتھ معززین و ملازمین نے بھی شرکت کی ۔مقررین نے کہاکہ آفیسر موصوف نے بدھل میں تعیناتی کے بعد محنت و لگن کیساتھ کام کرتے ہوئے علاقہ کی تعمیر وترقی میں اپنا رول ادا کیا ۔اس تقریب میں بلاک ڈویو لپمنٹ کونسل چیئر مین شمیم اختر ،سرپنچ فاروق انقلابی ،سرپنچ شبیر کملاک ،لیاقت علی ،خلیل الرحمن ،اشفاق لون ،اقبال ٹھاکر ،عبدالغفور بٹ ،شکیل ملک ودیگران بھی موجود تھے