جموں//بی جے پی آئی ٹی اینڈسوشل میڈیاڈیپارٹمنٹ نے مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق تبادلہ خیال کرنے کےلئے میٹنگ منعقد کی۔اس دوران میٹنگ کی صدارت ایڈوکیٹ ایشانت گپتاریاستی ایگزیکٹیوممبر وجموں ضلع پربھاری بی جے پی آئی ٹی اینڈسوشل میڈیاڈیپارٹمنٹ نے کی۔اس دوران اجلاس میں انچارج جموں ڈسٹرکٹ سندیپ سنگھ چب، انچارج گاندھی نگرکنٹی جینسی ورون شرما،انچارج جموں ایسٹ اسمبلی حلقہ راجیش نشچل وستواری منڈل انچارج ہرویندرسنگھ منکوٹیہ بھی موجودتھے۔ایڈوکیٹ ایشانت گپتانے کہاکہ کچھ ہی دن پہلے بی جے پی آئی ٹی اینڈسوشل میڈیاڈیپارٹمنٹ نے عہدیداران کوذمہ داریاں تفویض کی ہیں ۔انہوں نے پارٹی صدررویندررینہ کاشکریہ اداکیا۔مقررین نے کہاکہ پارٹی کی ہدایات کے مطابق جموں ضلع میں 11جون سے عوام کوسرکاری سکیموں سے متعلق فوائدکے بارے میں بیدارکرنے کےلئے پروگرام منعقدکیے جائیں گے اورانہیں نریندرامودی ایپ کے بارے میں بھی جانکاری دی جائے گی۔ایشانت گپتانے کہاکہ سوشل میڈیالوگوں کے ساتھ جڑنے کابہت بڑاذریعہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی چارسالہ حکومت کی حصولیابیوں کوجانکاری دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کوسب کاساتھ سب کاوکاس کے بارے میں بتایاجائے گا۔ایشانت گپتانے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کے ساتھ جڑیں اوراس کے فیس بک پیجزکے ساتھ رابطہ جوڑیں۔سندیپ سنگھ چب نے تمام شرکاءکاشکریہ اداکیااورامیدکی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کوتندہی سے انجام دیںگے۔