پونچھ//جموں کشمیر ریزرو کیٹاگری امپاورمنٹ الائنس پونچھ نے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے126وے یوم پیدائش کے موقعہ پر تقریب کا اہتمام کیا۔ایسو سی ایشن صدر چوہدری محمد اسد نعمانی کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر محمد ہارون ملک بطور مہمانِ خصوصی اور اے سی ڈی پونچھ سید زبیر شاہ بطور مہمانِ ذی وقار موجود تھے۔ محمد اسد نعمانی نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر کسی ایک طبقہ کے نہیں بلکہ انہوںنے ملک کانام پوری دنیاء میں روشن کیا اور ان کی زندگی مسلسل جد وجہد کے نام رہی اور انہوں نے پسماندہ طبقہ جات کے لئے ایک بڑی جنگ لڑکران کے حقوق دلوانے کے لئے کوئی بھی کثر باقی نہیں رکھی۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد ہارون ملک نے کہا کہ بھیم رائو امبیڈکر کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور ان کی خدمات ہر طبقہ فکر کے لئے تھی اور ان میں یہ تمام خصوصیات موجود تھیں کہ انہیں مہاتما کہاجاسکتاہے۔محمد ہارون ملک نے کہا کہ کبھی بھی اپنے آپ کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے اور احساسِ کمتری سے باہر نکل کر سماج کی خدمت کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا بلکہ انسانیت بڑی چیز ہے۔سرسید میموریل سوسائٹی کے چیئرمین سرفراز میر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی پرروشنی ڈالی۔انہوں نے بھی کہا کہ سماج کے ہر طبقہ کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے اور مل کر سماج کی خدمت کرنا چاہئے۔فاروق ساقی نے بھی اس موقعہ پر خیالات کا اظہا رکیا۔راجیش کمار اوریوگیش کمار نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوے امبیڈکر کی زندگی پر روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر حاجی فاروق دیدڑ،خالد کوہلی،رحیم چوہدری،حفیظ الرحمن،الطاف احمد،گلناز چوہان،فاروق تنہا،میر حسین،افضل پسوال،جاوید چوہدری، امریش کمار نے وغیرہ بھی موجو دتھے ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض تنظیم کے نائب صدر چوہدری لال حسین تیڑوا نے انجام دیئے ۔