واشنگٹن//جسٹس ایمی کونی بیریٹ کو امریکی سپریم کورٹ میں تقرری سے متعلق معاملہ پر امریکی سینیٹ کی جوڈیشل کمیٹی 12اکتوبر کو سماعت کرے گی۔کمیٹی نے منگل کو اس سماعت کی تاریخ کا اعلان کیا۔سینیٹ کمیٹی نے سماعت کا وقت ایسے وقت میں مقرر کیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بہت سے قریبی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں ۔کمیٹی کی چیئرمین اور ریپلکن سییٹر لنڈسی گراہم نے بتایا کہ اس کیس میں سماعت 12 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شروع ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے بیریٹ کو سپریم کورٹ کی جسٹس روتھ بڈیرگنزبرگ کی موت کے بعد نامزد کیا تھا۔یواین آئی