سرینگر // بڈگام میں پولیس نے جنگجوئوں کے 3اعانت کاروں کو گرفتار کرنیکا دعویٰ کیا جبکہ سوپورسے اسلحہ بر آمد کیا گیا۔پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملنے پر 53آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس نے محمد یوسف ڈار عرف جانباز کشمیری،عبدالمجید میر عرف ماجد ساکنان چیوہ ڈارہ اور ریاض احمد باسمتی ساکن صفا کدل سرینگر کو حراست میں لیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ تینوں جنگجوئوں کے ساتھی سرینگر اور بڈگام میں ڈی دی سی نمائندوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ کرنے پر مامور کئے گئے تھے۔ انکی تحویل سے 2گرینیڈ، 25راونڈس، 4ڈیٹونیٹر، اور موبائل فون کے علاوہ دھمکی آمیز پوسٹرس بر آمد کئے گئے۔بیروہ پولیس سٹیشن میں انکے خلاف کیس زیر نمبر 11/2021درج کیا گیا ہے۔ادھر سوپور قصبہ میں پولیس نے تلاشی کارروائی کے دوران ایک پستول،5گرینیڈ اور کچھ رائونڈس بر آمد کئے۔