پونچھ// ٹنٹری یوتھ کلب بیدار منڈی اور احساس فاؤنڈیشن پونچھ کے باہمی اشتراک سے تحصیل منڈی کے گائوں بیدا رمیں پہلے تحصیل لیول تانترے والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ خاکی کلب جالیاںاور ملک کلب سیڑھی کے درمیان کھیلا گیا جو کہ خاکی کلب نے یہ 2-0 سے جیت لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں تحصیل منڈی کی کل 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان مہمان خصوصی تھے ان کے علاوہ سپورٹس پروموٹر پرویز ملک آفریدی آر ای کے صدر پونچھ ، گورمیت کور ہیڈ آف ہائی سکول بیدار ، یوتھ لیڈر پیر زادہ بلال مخدومی ، سرپنچ بیدار محمد رفیق مدنی ، نوجوان رہنما تنویر احمدتانترے اور سابق سرپنچ بیدار عبدالاحدتانترے افتتاحی تقریب میں شامل ہوئے۔