پونچھ//بیتاڑ نالہ پر بنایا گیا پل انتظامیہ کی عدم توجہی سے روز بروز خستہ ہوتا جا رہا ہے۔پل پر بنائے گئے پیدل چلنے والاراستہ بالکل تباہ ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ پل کے پلروں کے قریب سے مافیاریت بجری نکال رہے ہیں جس کی وجہ سے پلروں کو نقصان ہو رہا ہے لیکن افسوس کی اس طرف انتظامیہ کوئی توجہ نہیں کر رہی ہے۔واضح رہے کہ یہ پل اہمیت کا حامل ہے جو نہ صرف راولاکوٹ اور پونچھ کو آپس میں جوڑتا ہے بلکہ نور کوٹ ،دیگوار، اجوٹ، کسلیاں،کھڑی کرماڑہ اور دیگر کئی علاقوں کے لوگوں کو بھی اسی پل سے گزر کر پونچھ جاناپڑتاہے ۔ایک مقامی شخص عبدالقیوم کاکہناہے کہ پل کی طرف انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی اور عدم توجہی کے باعث یہ اہم پل خستہ حالی کاشکار بن گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ پل پر پیدل چلنے والوں کے لئے بنایاگیاراستہ بھی کسی کام نہیں رہا کیونکہ ٹریکٹر ٹرالی والے اس راستے پر اپنے ٹریکٹر چڑھا دیتے ہیں جس کی وجہ سے راستہ بالکل تباہ ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہی نہیں بلکہ پل کے نیچے سے بجری اور ریت نکال کر بھی اس پل کو تباہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلہ میں سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار تعینات کریں تاکہ ٹریکٹر ٹرالی والے اس پل کو نقصان نہ پہنچائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نور کوٹ ،دیگوار، اجوٹ، کوسلیاں،کھڑی، کرماڑا اور دیگر سرحدی علاقوں کی عوام بیٹاڑ نالے پر پل نہ ہونے کی وجہ سے برسوں تک پریشانیوں کا سامنا کرتے رہے ہیں۔اس پل کی تعمیر کی وجہ سے ان لوگوں نے پچھلے چند سال میں راحت محسوس کی تھی لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی نے اس پل کو نقصان پہنچ دیا ہے۔انہوںنے حکام سے پل کی دیکھ ریکھ اور اس کی مرمت کرنے کی مانگ کی۔