پونچھ//جموں کے پونچھ علاقے میں بھیڑ بکریوں کے ایک ریوڑ پر آسمانی بجلی گری جس کے نتیجے میں70بھیڑ ہلاک جبکہ دس زخمی ہوئے ۔حکام نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے کالی چھوٹی ڈھوک پر بادل پھٹنے کیساتھ ہی آسمانی بجلی گری اور درجنوں بھیڑ ہلاک ہوئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب خانہ بدوش اپنے مال مویشی کے ساتھ وادی کشمیر کی طرف موسمی نقل مکانی پر جارہے تھے۔