پونچھ// فائر سروس محکمہ کی جانب سے2013 میںبھرتی کی گئی تھی جس کی فہرست آج تک منظر عام پر نہیں لائی گئی جس کے نتیجہ میں اس بھرتی میں حصے لینے والے امیدوار شدید ذہنی پریشانی سے دوچار ہیں ۔بھرتی میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ایک میٹنگ کرشن چندر پارک پونچھ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت عمران معراج نے کی ۔اس موقعہ پر نوجوانوں نے سابق حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سال 2013 میں 840اسامیوں کو پر کرنے کیلئے ہزاروں امیدواروں نے فارم بھرے اوربھرتی میں حصہ لیاجس کے بعد2014میں انٹرویو بھی لئے گئے مگر آج چار سال گزرنے کے بعد بھی اس فہرست کو منظرِ عام پر نہ لایا گیاہے۔ انہوں نے ریاستی گورنرسے اپیل کی کہ وہ بھرتی عمل میں برتی جارہی اس لاپرواہی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر فہرست منظر عام پر لانے کی ہدایت دیں ۔انہوں نے بتایا کہ انٹریوکے وقت ان کی عمر 28/29سال تھی اور آج وہی امیدوار34/35سال کی عمر کے ہو چکے ہیں اوراس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ کب اس فہرست کو منظر عام پر لایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ انہیں مزید ذہنی کوفت سے بچایاجائے اور فہرست کو جاری کرنے کے اقدامات کئے جائیں ۔اجلاس میں عظیم الحق، حیدر عباس، افراد خان، اسرار خان، محمد عباس خان اور فیض اکبر خان راٹھور بھی موجو دتھے۔