بھدرواہ //محکمہ سیاحت نے بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور جواہر انسٹیچوٹ آف ماونٹنرنگ اینڈ ونٹر سپورٹس کے اشتراک سے بھدرواہ میں 7روزہ ایڈوینچر تربیتی کورس کے پہلے ایڈیشن کا اہتمام کیا جوکامیابی سے اختتام پذیرہوا۔اس کاانعقاد وادی بھدرواہ میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے منفرد طریقہ سے کیا گیا ۔اس کورس میں 100ایڈوینچر شائقین نے شرکت کی جن میں 70 ریاست جموں و کشمیر سے جبکہ30 ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے تھے۔ کورس کے دوران قومی سطح کے نامور ٹرینرز نے Zip-wire، چٹانوں پر چڑھنے، مائونٹنرنگ ،رئیور کراسنگ، ٹریکنگ ااور سکائینگ کی تربیت دی۔ایڈوینچر اور سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے منعقدہ اس ایڈوینچر تربیتی کورس کا اختتام ایک رنگا رنگ تقریب کے ساتھ کیا گیا ،جس میں ٹرینیز کے علاوہ محکمہ سیاحت ، بی ڈی اے، جم ، سول انتظامیہ ،پولیس، فوج اور عدلیہ کے افسروںنے شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے بعد محفل موسیقی اور عزت افزائی کی تقریب منعقد کی گئی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر شازیہ رحمن نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں اس پروگرام کے دوران حوصلہ بخش رد عمل حاصل ہوا ہے۔پروگرام میں نظامت کے فرائض عارف رانا نے انجام دئے جبکہ سی ای او بی ڈی اے آر پی کھجوریہ نے شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام میں شرکت کرنے والوںمیںاے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ، 21 سی4آر آر، پرنسپل جی ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر شفقت رفیقی، ایس ڈی پی او برجیش شرما ، تحصیلدار مسعود احمد، ایس ایچ او منیر خان و دیگران بھی شامل تھے ۔