بھدرواہ //کسانوں میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے ہفتہ کے روز بھدرواہ میں ایک بیداری ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔یک روزہ ورکشاپ میں مختلف پنچایتوں کے تقریبا ایک سو کسانوں نے شرکت کی۔محکمہ زراعت اور آئی سی آئی سی کے ٹیکنوکریٹ اس موقعہ پر ریسورس پرسن تھے،جنھوں نے سکیم کی نمایاں خصوصیات سے شرکا کو با خبر کیا اور بتایا کہ کس طرح سے یہ پُرانی انشورنس سکیم کے مقابلہ میں الگ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سکیم اُن کسانوں کے لئے لازمی ہے جو فارم لون لیتے ہیں،جبکہ دیگران اسکا رضاکارانہ طور استعمال کرسکتے ہیں۔ایس ڈی او پرنو سوشیل رتن شرما نے پروگرام کا افتتاح کیااور کسانوں کو اس سکیم سے استفادہ لینے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے کی سکیمیں فقط 20فیصد کسانوں تک پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ یہ سکیم ہر کسان کے پاس پہنچے،جس سے کسانوں کی آمدنی 2022 تک دوگنا کرنے کا نشانہ حاصل کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ فوائد میں خریف فصل کیلئے 2% یکسان پریمیم اور ربیع فصل کیلئے1.5% پریمیم بھی شامل ہے،جبکہ دیگر ماندہ پریمیم اگر وہ 90 فیصدی بھی ہوگا کو سراکر ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کسان کریڈٹ کارڈ رکھنے والے خود بخود اس کے دائرہ میں آتے ہیں۔اس موقعہ پر سوال۔جواب کی نشست بھی منعقد کی گئی ،جس میں کسانوں کے شکوک و شبہات کو دور کیا گیا ۔ورکشاپ کا مشترکہ طور سے محکمہ زراعت او رآئی سی آئی سی لمبارڈ نے اہتما م کیا تھا ۔