بھدرواہ //پارٹی ہائی کمان راہل گاندھی اور راجیہ سبھا میں پارٹی کے لیڈر غلام نبی آزاد کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ضلع کانگریس کمیٹی ڈوڈہ کی جانب سے بھدرواہ میں ایک ریلی نکالی گئی ،جس میں پارٹی کو ضلع کانگریس کمیٹی ڈوڈہ کیلئے شیخ مجیب علی کو ضلع صد رمنتخب کرنے پر ایک جامع اظہار تشکر ریلی نکالی گئی۔ریلی محلہ صرافاں سے شروع ہو کر روایتی موسیقی بینڈ کے ساتھ ہوتے ہوئے متعدد بازاروں بشمول پسری بس اسٹینڈ، سے جامع مسجد،صدر بازار ،تکیہ چوک سے ہوتے ہوئے سیری بازار میں اختتام پذیر ہوئی ،جہاں پر پارٹی کے صدر و دیگر اہم لیڈروں نے ریلی سے خطاب کیا۔جن میں جاوید آزاد، شبیر خان ، محمد اشرف گونی، تنویر دیو ،ہنس راج کوتوال ،کل بھوشن کوتوال ، اشوک شرما ، ناصر شاہ، اور نریش منہاس نے پارٹی ورکورں اور حمائتیوں سے خطاب کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ مجیب نے میڈیا سے بھی خطاب کیا اور ڈوڈہ میں پارٹی کو زمینی سطح پر مستحکم بنانے کے لئے ترجیحات کی فہرست بیان کی۔انہوںنے کہا کہ پارٹی کو مستحکم بنانے کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی صدر راہل گاندھی اور غلام نبی آزاد کی قیاد ت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔کانگریس کے ایک سینئر لیڈر تنویر احمد نے بھی شیخ مجیب کو ڈوڈہ کی ذمہ واری سونپنے پر آزاد کا شکریہ ادا کیا ۔ریلی سے خطاب کرنے والے مقررین میں سہیل ملک، دھرم پال، مجید خان ،اشرف خان ،ساجد احمد، جاوید لون ، عارف نجار، ستیش کمار، نوین کمار، جگدیش کوتوال ،اور محمد اشرف بھی شامل تھے۔