بھدرواہ//کرشی وگیان کیندر بھدرواہ کی جانب سے شیرکشمیر یونیورسٹی آف اگریکلچر،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جموں کے اشتراک سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ بھدرواہ میں لوگوں کو اپنے گھر کی دہلیزا پر ہی گھریلو جانوروں کو ہیلتھ کئیر کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے اور کسانوں کو بطور روزگارجانور پالنے کی جانب حوصلہ افزائی کرنے کے لئے متعدد ویٹرنری کیمپ منعقد کئے گئے۔پنجگران کیلر میں ایسے ہی ایک کیمپ میں 250جانورں کا معائینہ کیا گیا جن میں سے10 جانورں کا کامیابی کے ساتھ آپریشن کیا گیا ،جبکہ کرشی وگیان کیندر گواڑی میں منعقدہ ایک کیمپ میں 150جانوروں کا علاج کیا گیا جن میں سے تقریباً آدھے درجن جانوروں کی سرجری کی گئی۔کیمپ کے دوران جانوروں کا مفت علاج کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔کیمپ کا اہتمام ڈاکٹر آر کے ارورہ کی رہنمائی میں کیا گیا ۔اسکے علاوہ کیمپ میں کے وی کے بھدرواہ کے سائنسدانوں ڈاکٹر اے ایس چاڑک، ڈاکٹر نریندر پال، ڈاکٹر جی این جھا، سکاسٹ جموں کے سینئر سائنسدانوں اور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر نیلیش شرما ،ڈاکٹر دنیش دیویدی ،ڈاکٹر اے کے پانڈے،ڈاکٹر رونیت کورشامل تھے۔ ڈاکٹر نیلیش شرما نے اس موقعہ پر کہا کہ اس علاقہ میں جانور پالنے کی کافی گنجائش ہے ا ور اگر انہیں سائنسی طریقہ سے پالا گیا تو یہ ایک نفح بخش کاروبار ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ250 جانوروں کا معاینہ کرنے کے بعد پایا گیا کہ علاقہ میں85فیصدی جانور مقوعی خوراک کی کمی کے شکار ہیں۔اس موقعہ پر کسانوں کو سائنسی طریقہ سے جانور پالنے کی جانکاری دی گئی ۔دونوں دیہات کے کسانوں نے کے وی کے کی جانب سے ایسا پروگرام منعقد کرنے کی کافی ستائش کی۔