بھدرواہ //دیہی علااقوں کے نوجوانوں میں مقابلہ جاتی جذبہ پیدا کرنے کے سلسلہ میںبھدرواہ میں مقیم راشٹریہ رائفلز نے جمعرات کے روز بحث و مباحثہ و کوئیز اور گروپ ڈانس مقابلہ کا اہتمام’’ آئو قوم کی تعمیر کریں‘‘ کے تحت کیا گیا ۔. اس پروگرام میں دانشوروں، سوشل ورکروں، سول اورپولیس انتظامیہ کے افسروں کے علاوہ بھدرواہ کے مختلف سکولوں کے300سے زائد طلاب نے شرکت کی۔ا س پروگرام میں نظامت کے فرائض دانشور عارف رانا نے انجام دئے جبکہ ریٹائرڈ کرنل این کے کوتوال اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے اور نامور سیاست دان مست ناتھ یوگی ،صدر سناتن دھرم سبھا وید کمار کوتوال ،ایس ڈی پی او بھدرواہ برجیش شرما اور ایس ایچ او بھدرواہ منیر خان مہمان ذی وقار تھے۔پروگرام کا آغاز ' calibre of a student and standard of the school' کے موضوع پر بحث و مباحثۃ سے کیا گیا ،جسکے بعد کوئیز مقابلہ منعقد اور رواعتی ڈانس بھی منعقد ہوا ۔طلاب کی کارکردگی سے سامعین نہایت ہی محظوظ ہوئے ۔عارف رانا نے اس موقعہ پر کہا کہ اس پروگرام سے یقینی طور طلاب کو کافی فائدہ ہوگا۔پروگرام میں شرکت کرنے والے طلاب کافی پُر امید تھے اور فوج کی جانب سے انہیں ایسا موقعہ فراہم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کے بعد طلاب میں ریفریشمنٹ بھی تقسیم کی گئی۔