بھدرواہ //بھدرواہ میں ایڈوینچر ٹورازم کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لئے بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی 19مارچ سے ہفتہ بھر طویل تربیتی ورک شاپ منعقد کر رہی ہے جسکا اہتمام بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جموں و کشمیر محکمہ سیاحت اور جواہر انسٹیچوٹ آف ماونٹینرنگ کے اشتراک سے کیا ہے۔ اس پروگرام کو عملی شکل دینے کے سلسلہ میں بی ڈی اے کے استقبالیہ مرکز سرنا میں گُذشتہ روز ایک .اجلاس کا اہتما م کیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت شازیہ رحمان ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ،بی ڈی اے کے اہلکاروں اور ٹیکنوکریٹوںکے نمائندوں نے شرکت کی، جسکی قیادت سی ای او بی ڈی اے راجندر پرساد کھجوریہ نے کی۔ بھدرواہ کے سیلانیوں کے مطابق بھدرواہ چھُٹیاں منانے کے علاوہ موسم گرما میں ایڈوینچر سیاحت کا ایک منزل بن سکتا ہے ۔ اس مقام پر برفانی سیاحت کے بھی خاص مواقعے دستیاب ہیںاور لوگ موسم سرما میں یہاں پر برفانی کھیلیں منعقد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جس سے بھدرواہ میں سال بھر سیاحوں کا رش رہے گا۔سی ای او بی ڈی اے راجندر پرشاد کھجوریہ نے کہا کہ بھدرواہ میں ایڈوینچر سیاحت کے لئے ایک جنت بن سکتی ہے ا ور اس صلاحیت کو نکھارنے کے لئے ہم نے برفانی اور ایڈوینچر کھیلوں کو عملی شکل دینے کے لئے سہولیات کو کھوجنا ہوگا ،تاکہ بھدرواہ میں سال بھی سیاحوں کی بھیڑ رہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ہم نے 19 مارچ سے ہفتہ بھر طویل ایک ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ ایڈوینچر سیاحت جیسے کہ سنو سکینگ، ریور ریفٹنگ، راک کلائمبنگ،پیرا گلائیڈنگ اور زپ وائر کی جانکاری دی جا سکے۔انہوںنے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف ایڈوینچر سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے مقامی لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ سیاحت کی کاروائیوںسے لوگوں کو سال بھرکمانے کا موقعہ میسر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ورکشاپ میں تربیت حاصل کرنے والے نوجوان مقامی لوگوں کو آفات سماوی جیسے کہ پسیاں گر آنے کے موقعہ پر بھی لوگوں کو راحت مہیا کر سکیں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹوورازم شازیہ رحمان نے اس موقعہ پر کہا کہ بی ڈی اے کے علاوہ محکمہ سیاحت بھی بھدرواہ میں سیاحت کو فروغ دینے میں کافی دلچسپی لیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہم بھدرواہ کو سیاحت کا ایک مرکز بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایڈوینچر سیاحت کو فروغ دینے سے سیاحوں کی توجہ بھدرواہ کی طرف بڑھ جائے گی۔شازیہ رحمان نے مزید کہا کہ ریاست جموں و کشمیر سے باہر بھدرواہ میں ایڈوینچر سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ہم نے تربیتی ورکشاپ میں بھارت کے جنوب ، مشرق اور مغرب سے نوجوانوں کو شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں میںپبلسٹی افسر بی ڈی اے سجاد نثار خان ، جے آئی ایم چیف انسٹریکٹر پنکی سنگھ و دیگران بھی شامل تھے۔