بھارت میں پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال

نئی دہلی// بھارت نے حکومت پاکستان کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھر غیر فعال کردیا۔ بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ پرلکھا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کے باعث غیر فعال کیا گیا ہے۔میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ بھارتی حکومت نے رواں سال جولائی میں بھی حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کیا تھا جسے بعد میں ایکٹو کردیا گیا۔ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کیے جانے پر وزارت خارجہ کا ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا۔