عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//بی جے پی کے ترجمان گورو گپتا نے کل لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔اس دوران ایپل ویلی ریزورٹس ایسوسی ایشن اننت ناگ کے ایک وفد جس کی قیادت اس کے صدر منظور احمد شاہ کر رہے تھے،نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ادھربی جے پی رہنماؤں کے ایک وفد جس کی قیادت بی جے پی جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری انور خان کر رہے تھے،نے بھی لیفٹیننٹ گورنرسے ملاقات کی۔وفد میں بی جے پی جموں و کشمیر کے سیکرٹریوںعارف راجا، مدثر وانی اور ترجمان الطاف ٹھاکر اور منظور بٹ شامل تھے۔ وفد نے بڈگام میں ایک کمسن لڑکی کے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔اْنہوں نے ‘نشہ مْکت جموںوکشمیر ‘ مہم کی قیادت کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر کا بھی شکریہ اَدا کیا۔