سری نگر// اننت ناگ میں گزشتہ روز جنگجوئوں کے حملے میں جاں بحق بی جی پی لیڈر اور اس کی پنچ اہلیہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران نے مہلوکین کے گھر جا کر تعزیت پرسی کی ہے ۔اس دوران پارٹی سینئر لیڈر و نائب صدر صوفی یوسف نے بتایا ان ہلاکتوں سے ہم پست نہیں ہوں گے بلکہ ہم اور زیادہ کام کریں گے ۔ کے این ایس کے مطابق جنوبی کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈرغلام رسول ڈار اور اس کی اہلیہ جواہرہ بانو کی ہلاکت پر پارٹی لیڈران نے شدید دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے ئے مہلوکین کے گھر جا کر افراد خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور و نائب صدر صوفی یوسف نے مہلوکین کے گھر اور قبرستان پر حاضری دیکر ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی ۔ انہوں نے کہا یہ بڑی بد قسمتی کی بات ہے اور اس صدمے سے تما م کارکنان اور لیڈران انتہائی دکھ زدہ ہیں۔ صوفی یوسف بلبل نوگام بھی گئے،جہاں مہلوک خٰاتون کا آبائی گھر تھا۔ان کے ہمراہ باقی لیڈران کے علاوہ وجاہت حسین،عابد ننگرو،نثار خان،ڈاکٹر محمد امین،رفیق وانی،چودھری روشن کے علاوہ باقی لیڈران بھی تھے ۔ادھر پارٹی کے جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے بھی مہلوکین کے گھر جا کر پورے کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا پوری پارٹی متاثر کنبے کے ساتھ کھڑی ہے ۔