بھاجپاجموں کشمیرمیں چنائوکیلئے تیار سادھناٹنل پرعنقریب کام شروع ہوگا:رویندررینہ

 اشرف چراغ

کپوارہ//بھارتیہ جنتا پارٹی کو کشمیر کے لوگو ں کے لئے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے پارٹی کے جمو ں و کشمیر صدر رویندر رینہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ،پی ڈی پی اور کانگریس نے یہا ں کے دور دراز علاقوں میں رہا ئش پذیر لوگو ں کے دکھ درد کو کبھی نہیں سمجھا ۔ان باتوں کااظہارانہوں نے کرناہ میں پارٹی کنونشن کے دوران کیا۔انہو ں نے کہا کہ بھارتیا جنتا پارٹی جمو ں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کے لئے تیار ہے لیکن انہیں صرف الیکشن کمیشن کے اعلان کا انتظار ہے ۔رویندر رینہ ٹیٹوال میں شاردا پیٹھ مندر میں مورتی نصب کرنے کے سلسلہ میں کرناہ کے دورے پر ہیں ۔انہو ں نے لوگو ں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کام دیگر جماعتو ں نے جموں و کشمیر میں 70سال میں نہیں کیا وہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کم وقت میں کیا ۔انہو ں نے کہا کہ کرناہ کے لوگو ں کی دیرینہ مانگ سادھنا ٹنل تھی لیکن اب اس کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ میں نے اس سے قبل کرناہ وادی کا دورہ کیا جس کے دوران میں نے لوگو ں کو یقین دلایا کہ سادھنا کرناہ ٹنل کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا، اس کے لئے میں مرکزی وزیر نتن گڑگڑھی سے ملاقی ہوا جس نے کہا کہ سادھنا ٹنل کا ٹینڈر ہوا ہے اور یہ ٹینڈر انٹر نیشنل سطح کا ٹینڈر ہوگا جس پر 25سو کرو ڑ کا خرچہ آنے کا تخمینہ لگایا گیا ۔رویندر رینہ نے کہا کہ یہ ٹنل ڈبل ٹنل ہو گا تاکہ اس کا فائدہ یہا ں کے عوام کے ساتھ ساتھ فوج کو بھی ہو ۔