سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ ضروری تیکنیکی اِنٹرونشوں اور مؤثر عمل آوری کی پیش رفت سڑک پر ہونے والی اَموات کو کم کرنے کا پیش خیمہ ہے۔مشیر موصوف نے اِن باتوں کاا ِظہار یہاں سول سیکرٹریٹ میں جے اینڈ کے روڈ سیفٹی کونسل ( آر ایس سی ) کی ساتویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مشیر بھٹناگر نے اِس بات پر زور دیا کہ کونسل کو تمام محکموں اور ایجنسیوں کے ساتھ روڈ سیفٹی کے معیار اور طریقۂ کار عملانے کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی پالیسیوں کے بارے میں حکومت کو مشورہ دینے کے لئے ہم آہنگی برقرار رکھنی چاہئیے جو کہ آر ایس سی کے قیام کا بنیادی مقصد ہے۔مشیر موصوف نے افسران پر زور دیا کہ روڈ ایکسیڈنٹ ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم ( آر اے ڈی ایم ایس) کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کیا جائے کیوں کہ یہ کسی بھی حادثے کے بعد آن سپاٹ ، معیاری اور درست حادثاتی ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ آر اے ڈی ایم ایس سے حاصل کردہ ڈیٹا کو باقاعدہ بنیادوں پر جمع کیا جائے اور تجزیہ کیا جائے تاکہ سڑک حادثات کی نشاندہی کی جائے اور بروقت بنیاد پر اموات کو کم کیا جا سکے۔مشیر بھٹناگر نے روڈ سیفٹی کے مقررہ اقدامات پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹیوں ، کوئیک ری ایکشن ٹیموں (کیو آر ٹی ایس ) ، روڈ سیفٹی مینجمنٹ سے نمٹنے والی آرگنائزیشنوں اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مسلسل اور مؤثر ہم آہنگی کے لئے بہتر ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنائیں۔