بڈگام میںکرشی وگیان کیندر نے فیلڈ ڈے منایا

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//کرشی وگیان کیندر بڈگام نے علاقے کے کسانوں کے ساتھ گریند خورد میں فیلڈ ڈے منایا۔ 20 ہیکٹر کے رقبے پر محیط 60 کسانوں کو ورمی کمپوسٹ اورسیڈ ایس ایس 2 فراہم کیے گئے۔پروگرام کوآرڈی نیٹر (KVK بڈگام) نے بتایا کہ شالیمار سرسوں2 وادی کے حالات کیلئے موزوں ہے۔ اس طرح سرسوں فصل کا نظام SS-2 کسانوں کی آمدنی بڑھانے کیلئے CFLDs اور پروگراموں کے ذریعے ضلع میں متعارف کرایا گیا تھا۔ SS-2 کی پیداواری صلاحیت 17 کوئنٹل فی ہیکٹر ہے جس میں 42۔5 فیصد تیل موجود ہے۔ گریندکے علاوہ SS-2 کی پیداوار ضلع کے دیگر دیہات میں بھی شروع کی گئی ۔