نئی دہلی//یو این آئی// بچوں سے مزدور کے طور پر کام کرانے کی شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے قومی انسانی حقوق کمیشن نے اس سلسلے میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رپورٹ طلب کی ہے ۔کمیشن کو راجستھان میں مزدوری کے لئے بچوں کی اسمگلنگ کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ ان پر سنجیدگی سے غور کرنے سے یہ بات سامنے آئی کہ آزادی کے سات دہائیوں کے بعد بھی بچوں کے حقوق، ان کی بندھوا مزدوری اور اسمگلنگ کے تحفظ سے متعلق مختلف قوانین اور اسکیموں کے باوجود بچہ مزدوری کا مسئلہ موجود ہے ، جس سے ریاستی مشینری پر بڑا سوالیہ نشان کھڑا ہوتا ہے ۔