واشنگٹن،//یو این آئی//امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ‘میٹل’ نے بچوں میں ڈاؤن سنڈروم کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے پہلی بار خصوصی باربی گڑیا متعارف کی ہے ۔خیال رہے کہ ڈاؤن سنڈروم ایک ایسی جنیاتی بیماری جس کے باعث انسان کو مختلف طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دماغی نمو متاثر ہوتی ہے ۔ڈاؤن سنڈروم کے شکار افراد کے چہروں پر مخصوص خدوخال نمایاں ہوتے ہیں۔ ان کی آنکھیں اکثر اوپر کی طرف اٹھی ہوتی ہیں، ناک سپاٹ ہوتی ہے جبکہ کان چھوٹے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ زبان باہر کی طرف نکلی ہوتی ہے ، انگلیاں چھوٹی اور پوری ہتھیلی پر صرف ایک لکیر موجود ہوتی ہے ۔ ان کے پٹھے اور جوڑ ڈھیلے ہوسکتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا جسم کافی لچکدار بن جاتا ہے ۔یاد رہے کہ 1959 میں جب اوریجنل باربی پہلی بار متعارف کروائی گئی تو باربی کمپنی پر تنقید کی گئی تھی کہ وہ اپنی گڑیاں بہت زیادہ پتلی اور حد سے جنسی طور پر پُرکشش بناتے ہیں۔2016 میں کمپنی نے curvey باربی، tall باربی اور petite باربی متعارف کی تھی جس کا رنگ مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی عکاسی کرتی ہے ۔