بانہال // سرینگر جموں شاہراہ پر واقع بٹوٹ کے نزدیک بھدرواہ موڑ پر ایک ایکو گاڑی اورآرہی سی آر پی ایف کی ایک ٹرک کے درمیان ٹکر ہوئی جس کی وجہ سے ایکو میں سوار میاں بیوی زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کی شناخت ڈرائیور محمد رفیق ولد مہر بخش ساکن گندوہ ضلع ڈوڈہ اور ان کی اہلیہ صوفیہ کے بطور ہوئی۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے شیر کشمیر میموریل ہسپتال بٹوٹ منتقل کیا گیا ۔