بٹوت//بٹوت میونسپلٹی میں سابقہ ڈیڑھ ماہ کے عرصہ سے محکمہ میونسپل کمیٹی بٹوت کے پاس ڈمپینگ یارڈ کی عدم موجودگی کی وجہ سے جگہ جگہ لگے کوڑا کرکٹ گندگی کے ڈھیرقصبہ کا عجیب منظر پیش کررہے ہیں۔ قصبے کے گلی بازاروں میں جگہ جگہ لگے یہ گندگی کے ڈھیر لوگوں کیلئے ہر گذرتے دن کے ساتھ وبال جان بنتے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں لوگوں نے در پیش مشکلات پرکشمیر اعظمیٰ سے بات کرتے ہوے بتایا کہ کئی سالوںسے محکمہ میونسپل کمیٹی بٹوت کے کوڑا کرکٹ کو محکمہ جنگلات کی جس اعراضی پر ڈمپ کر رہی تھی اس جنگلاتی اعراضی پرریاستی وزیر جنگلات کی ہدائت پر فارسٹ ڈویژن بٹوت کے آفسران نے محکمہ میونسپل کمیٹی بٹوت کو کوڑا کرکٹ ڈالنے سے روک دیا ہے اور اس سلسلے میں کُچھ روز قبل خلاف ورزی کی صورت میں محکمہ جنگلا ت ڈویژن بٹوت نے میونسپل کمیٹی بٹوت کی دو عدد کوڑاکرکٹ اٹھانے والی گاڑیاں بھی ضبط کر لی تھیںان سب حالات کے چلتے محکمہ میونسپل کمیٹی بٹوت۔بٹوت ٹائون کاروز مرہ کوڑاکرکٹ اور گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے ناہی متبادل جگہ کا بندوبست کرنے میں کامیاب ہو پایا ہے اور ناہی کوڑے کرکٹ سے لوگوں کیلئے پیدا ہو رہی مشکلات کی جانب کوئی توجہ دینے کی زحمت گوارہ کر رہا ہے۔ لوگوںکے بقول ایسا لگ رہا ہے جیسے بٹوت ٹائون میں محکمہ میونسپل کمیٹی کا وجودخالی علامت بن کر رہ گیا ہے لہذا مایوس کن حالات کے چلتے بٹوت کی عوام نے ریاستی وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ سے اس جانب ذاتی توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔