بانہال// جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر واقع بٹوت کے نزدیک سڑک کے ایک حادثے میں جموں سے ڈوڈہ جارہی ایک ایکو کو سی آر پی ایف کی گاڑی کے ساتھ ٹکر میں ذاتی ایکو گاڑی میں سوار میاں بیوی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بٹوت کے نزدیک بھدرواہ موڑ پر جموں سے ڈوڈہ جارہی ایکو گاڑی اور مخالف سمیت سے آرہی سی ار پی ایف کی ایک ٹرک کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر ہوئی جس کی وجہ سے ایکو میں سوار میاں بیوی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی شناخت ڈرائیور محمد رفیق ولد مہر بخش ساکنہ گندو ، ضلع ڈوڈہ اور ان کی اہلیہ سفیہ سمن کے طور کی گئی۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے شیر کشمیر میموریل ہسپتال بٹوت منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ضابطے کی کاروائی کی ہے۔