اوڑی// بجلی گرنے سے اوڑی بونیار کارسیونگ اسٹیشن خراب ہونے سے بیس دیہات گھپ اندھیرے میں ہیں۔اطلاعات کے مطابق سنیچروار صبح شدیدبارشوں کے دوران بجلی گرنے سے نورکھابونیار رسیونگ اسٹیشن میں نصب 306میگاواٹ ٹرانسفارمر خراب ہوگیا جس کی وجہ سے بونیار کے قریب بیس دیہات جن میں لچھی پورہ، مایاں، بجہامہ، نورکھاہ، بگنہ، نلوسہ، سلام آباد،کنیچنہ،دچھنہ وغیرہ شامل ہیں،گزشتہ دوروز سے گھپ اندھیرے میں ہیں۔مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسفارمر کی فوری طور مرمت کرکے علاقے کی بجلی سپلائی کو بحال کیا جائے۔سب ٹرانسمیشن ڈویژن اوڑی کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹوانجینئرجاویداحمد واگا کے مطابق سوموار کوعلاقے میں بجلی سپلائی بحال کئے جانے کی اُمید ہے۔