بارہمولہ //ایس این ڈبلیو چندرہامہ کے کھیل میدان پر جاری بوم بوم سینرجی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے میچ میں یو سی سی بچھپورہ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20اورز میں 5کھلاڑیوں کے نقصان پر180 رنز بنائے جس میں رئیس نظیر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔یو سی سی وانیگام کی جانب سے عابد اور شکیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ہدف کا تعاقب کرنے اتری یو سی سے وانیگام کی پوری ٹیم 18اورز کھیلتے ہوئے محض 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 67 رنز سے میچ ہار گئے ۔ارفاق احمد کسی حد تک بچھپورہ کے گیندبازوں کا سامنا کرتے ہوئے 25 رنز کی انننگز کھیلی ۔رئیس نظیر کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا ۔یاد رہے اس ٹورنامنٹ کو بوم بوم سینرجی جنرل اسٹور آرگنائز کرارہے ہیں ۔