کٹھوعہ // ضلع کٹھوعہ کے بالائی اور میدانی علاقوں میں گزشتہ دو روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔حالیہ بارش کی وجہ سے بنی بسوہلی سڑک پر پسیاں گر آنے سے سڑک مگھیار کے مقام پر بند ہو گئی ۔ اس کے علاوہ بنی کی مقامی سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں جسکے باعث عام راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ان پسیوں کے گر آنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بھی بند ہو گئی ہے ۔محکمہ گریف ہر ممکن کوشش کے باوجود بھی سڑک کو بحال کرنے میں ناکام ہوا کیونکہ تیز ولگاتار بارش کے باعث سڑک پر پسیاں گرنے کا سلسلہ جاری رہا ور سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بحال نہیں کیا جا سکا –