گول//ہسپتال میں ڈاکٹر ناپید،بجلی کی آنکھ مچولی، پینے کے پانی کی قلت اور سڑکوں کی حالت ابتر کے خلاف آج گول میں مکمل ہڑتال رہی اس دوران لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کے پاس ایک جلوس کی شکل میں گئے اور اُن کے سامنے اپنے مسائل رکھے ۔ صبح سے ہی گول بازار کی دکانیں بند رہیں اور بازار میں لوگوں نے احتجاجی جلوس نکالا ۔ اس موقعہ پر بجلی محکمہ کی آنکھ مچولی اور بے تحاشہ کٹوتی ، پینے کے پانی کی عدم دسیتابی کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی حالت ابتر ، سب ڈسٹرکٹ ہسپتال گول میں ڈاکٹروں کی کمی پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سرکار اور انتظامیہ یہاں کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ یہ کال پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی گول اور بیو پار منڈل گول نے مشترکہ طور پردی تھی ۔جلوس کی شکل میں لوگ گرڈ اسٹیشن پر گئے جہاں پر نائب تحصیلدار گول ، ایس ایچ او گول بھی جلوس کے ساتھ تھے لیکن وہاں پر کوئی نہیں پایا لیکن اس موقعہ پر گرڈ اسٹیشن میں پی ایچ ای کا ایک پانی کا ٹینکر موجود پایا لوگوں نے پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ یہ ٹینکر کئی روز قبل لوگوں کو پانی دینے کے لئے آیا تھا لیکن تب سے آج تک یہ اس گرڈ اسٹیشن میں کھڑا ہے جس پر لوگوں نے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ لوگوں نے اس موقعہ پر یہاں پر تمام دفاتر میں ناقص کار کردگی اور عوامی مسائل جوں کے توں ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کافی مسائل سے دوچار ہیں لیکن یہاں کی طرف نہ ہی انتظامیہ کوئی توجہ دیتی ہے اور نہ ہی اس جانب سرکار کوئی دھیان دے رہی ہے ۔لوگوں نے کہا کہ انتظامیہ لوگوں کے میمورنڈم کا انتظار کرتی ہے زبانی کوئی نہیں سنتا ہے اور پہلے والے میمورنڈم بھی نا جانے کن سرد خانے میں پڑے ہوئے ہیں یہاں کی عوام سالہا سال سے یہی مسائل سرکار اور انتظامیہ کے پاس آتی ہے لیکن تمام کے تمام نا کام ہو چکے ہیں ۔ وہیں انتظامیہ نے گول میں اس سلسلے میں آج تمام دفاتر کے ملازمین سے ایک میٹنگ رکھی جس میں لوگوں کے مسائل ابھارے جائیں گے ۔