سرینگر// سول سیکرٹریٹ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان سے متعدد وَفود اور اَفراد نے ملاقات کی اور اُنہیں اَپنی شکایات اور مطالبات سے آگاہ کیا۔لوگوں نے اَپنے اَپنے علاقوں کے عوامی اہمیت کے حامل مختلف مسائل اُٹھائے اوران مسائل کے ازالے کے لئے مشیر موصوف کی مداخلت طلب کی۔دُرگا نگر ویلفیئر کمیٹی کے ایک وفد نے مشیر موصوف سے ملاقات کی اور کئی مسائل گوش گزار کئے ۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ نئے تعینات شدہ ریلیف کمشنر کو ہدایت دی جائے کہ وہ کیمپ کا دورہ کریں اور عوام کے مسائل کا جائزہ لیں۔لسجن سے ایک وفدنے اَپنے علاقے میں عوامی اہمیت کے حامل کئی مسائل اُٹھائے۔اِسی طرح اِنٹرنیشنل کنونشن سینٹر کے ریٹائرڈ ملازمین کے ایک وفد نے بھی مشیر موصوف سے ملاقات کی اور کئی مسائل پیش کئے اور ان کے ازالے کی مانگ کی۔سری نگر اور دیگر علاقوں کے متعدد وفود اور اَفراد نے بھی مشیر موصوف سے ملے اور مختلف محکموں جیسے پی ڈی ڈی ، دیہی ترقی ، سیاحت اور دیگر محکموں سے متعلق اِپنے معاملات اُٹھائے۔مشیر بصیر خان نے تمام وَفود اور اَفراد کو بغور سنا اوران کی جانب سے اُٹھائے گئے مطالبات اور مسائل کے جلد ازالے کی یقین دہانی کرائی ۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کے پیش کردہ مسائل کو فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔مشیر نے چند معاملات کے ازالے کے لئے متعلقہ اَفسران کو موقعہ پر ہی ہدایات دیں۔