راجوری//بس اڈہ راجوری میں رات کو اچانک سے آگ نمودار ہوگئی جس کے نتیجہ میں ایک ڈھانچہ خاکستر ہواہے۔یہ ڈھانچہ مین مارکیٹ پر واقع ہے جس میں رات کے پونے بارہ بجے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اس ڈھانچے کو اپنی لپیٹ میں لیا۔آگ کو دیکھتے ہوئے فائر سروس کا عملہ بھی وہاں پہنچا جس نے آگ بجھانے کی کارروائیوں کا آغاز کیا تاہم تب تک ڈھانچہ پوری طرح سے خاکستر ہوچکاتھا۔تاہم اس آگ کے شعلوں کو مزید پھیلنے سے روک دیاگیا نہیں تو اس کی زد میں آس پاس کی دکانیں بھی آسکتی تھیں۔