بسوہلی//ضلع کٹھوعہ کے متعدد علاقوں میںٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑنے والے ٹرانسپورٹروں کی من مانی کے دن اب پورے ہوچکے ہیں ۔علاقہ بسوہلی میں اس وقت ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارر وائی عمل میں لائی گئی جب جب بسوہلی کے ایس ڈی پی او نے سختی برتتے ہوئے کئی مقامات پر مختلف گاڑیوں کو کھڑا کر کے ڈرائیوروں اورکنڈیکٹروںکے کاغذات کا معائنہ کیا ۔اس کے علاوہ اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کومتنبہ کیاہے کہ وہ قواعدکی خلاف ورزیوں سے بازآئیںاورواضح کیاکہ ٹریفک کے قوانین کی دھجیاں اڑانے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشانہیں جائے گا۔ قابل ذکرہے کہ ایس ڈ ی پی او سنیل سنگھ کی قیادت میں چلائی گئی بیداری مہم کے تحت علاقہ کے کئی مقامات پر ٹریفک قانونین پر عمل پیرا نہ ہونے والے ٹرانسپورٹروںکے خلاف برسرموقعہ کارروائی عمل میںلائی گئی۔ اس بارے میں ایس ڈی پی اونے کہاہے کہ سفر کے دوران مسافرو ں کے حفاظت کی ذمہ داری ڈرائیور اورکنڈیکٹروںپر عائد ہوتی ہے لیکن مختلف علاقہ جات میں ڈرائیوروں اورکنڈیکٹروں کی من مانی سے آج تک کئی دلدوزسڑک حادثات واقعات رونما ہوچکے ہیںجس میں عام طورپر بے گناہ لوگ قسمت کے مارے یاتو زخمی ہو جاتے ہیں یا مارے جاتے ہیں۔ٹریفک قوانین پر عمل آوری یقینی بنانے کیلئے جاری ہدایات میں ایس ڈی پی او نے ٹرانسپورٹروں سے عیاں کردیا ہے کہ وہ ٹریفک قانونین پر عمل پیرا ہونے کیلئے سرکار کابھرپورن تعاون فراہم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی چلانے والے اس بات کا دھیان رکھیں کہ وہ گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استعما ل کرنے سے گریز کریں اور ساتھ میں بیلٹ اورہیلمٹ کے استعمال کویقینی بنائیں۔ انہوںنے مزید بتایاکہ گاڑیوں میں عام طورپر ٹیپ ریکارڈر ہوتے ہیں جس کی بدولت بہت ناشائستہ شوروغل پیدا کیاجاتاہے جسے فوری طورپر بند کرنے کی ہدایات جاری کیں او ر وارننگ دی کہ اگر کوئی بھی ٹرانسپورٹر یا عملہ ٹریفک کی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت کارر وائی عمل میں لائی جائے گی۔