برفباری سے پونچھ میں درجنوں ٹرانسفارمر خراب کئی علاقوں میں سپلائی متاثر ،مشینری کی مرمت کیلئے کام جاری

حسین محتشم

پونچھ//لگاتار برف باری نے ضلع پونچھ کے درجنوں ٹرانسفارمر خراب ہوگئے ہیں،بجلی کے کھمبوں اورترسیلی لائنیں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران دور دراز علاقوں کی مختلف بستیاں اوردیہات بجلی سپلائی سے محروم ہوگئے ہیں۔ کئی بجلی ٹراانسفارمر جل گئے ہیں اورکئی ٹرانسفارمروں سے منسلک بجلی کی سپلائی لائنیں اوربجلی تاریں زمین پرگر گئی ہیں۔ محکمہ بجلی کے ذرائع نے بتایاکہ پوری علاقہ شدید برف باری سے کئی علاقوں میں بجلی کے بڑے پیمانے پر بندش کا باعث بن گئی تھی جن کو بحال کیا گیا ہے۔ایگزیکٹوانجینئر ارشاد حسین کاکہناتھاکہ محکمہ کے سبھی ڈویژنوں اورسب ڈویژنوں کومتحرک کرکے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بستی بستی جاکر بجلی کے ترسیلی نظام کوپہنچے نقصان کاجائزہ لیکرفوری مرمت کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ بجلی کے فیلڈ ملازمین اورورکشاپوں میں کام کرنے والے ملازمین رات دن کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں ہوئی شدید بارش اور پہاڑوں پر تازہ برفباری کی وجہ سے مختلف مقامات پر بیس سے زائد بجلی ٹرانسفارمر جل چکے ہیں جن کو مرمت کرنے کے لئے سرنکوٹ اور پونچھ ورکشاپ پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے عوام سے ان ٹرانسفارمر کے مرمت ہونے تک تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ہیٹر بایلر کے استعمال سے بھی پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔