ڈوڈہ //قومی یکجہتی ہفتہ کے سلسلے میں 'برطانوی راج تاریکی کا دور' کے موضوع پر راشٹریہ رائفلز یونٹ بھدرواہ کی طرف سے گندوہ میں مصوری و مسابقتی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے 29 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اسکولی بچوں نے اس موضوع پر مصوری و تقریریں بھی کیں اور اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بولتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بچے ملک و قوم کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے قوم پرستی و آپسی بھائی چارے کی مضبوطی کیلئے ہر وقت کوشاں رہنے پر بھی زور دیا گیا۔آخر پر پروگرام میں شرکت کرنے والے سبھی بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔