ہندوارہ//بدرکلی راجوار ہندوارہ کے پرائمری اسکول کی عمارت غیرمحفوظ ہونے کی وجہ سے یہاں زیر تعلیم بچوں کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق کئی سال محکمہ تعلیم نے بدرکلی میںپرائمری اسکول کی عمارت تعمیرکی،لیکن 2018 کی بھاری برف باری کی وجہ سے اسکول کی عمارت کا چھت دب گیا،جس کی وجہ سے اسکول کی عمارت غیرمحفوظ بن گئی۔مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ چندسال قبل سکول کی عمارت کو بھاری برف باری سے نقصان ہونے کی ذمہ دار متعلقہ تعمیراتی ایجنسی ہے جس نے عمارت کی تعمیرمیں غیر معیاری میٹیریل استعما ل کیا ہے۔ مقامی لوگو ںنے مزیدکہاکہ 3سال گزر جانے کے با وجود بھی اسکول عمارت کی مرمت کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں سکول میں زیر تعلیم طلبہ 3سال سے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔مقامی لوگو ں نے الزام لگایا ہے کہ محکمہ تعلیم کے علاوہ انتظامیہ بھی سکول عمارت کی مرمت کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔مقامی لوگو ں نے کہا کہ بھاری برف باری کی وجہ سے جہا ں سکولی عمارت کے چھت کو نقصان پہنچ چکا ،وہیں بعد میں آہستہ آہستہ سکولی عمارت کے کمرو ں کی حالت بھی بگڑ گئی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ سکولی عمارت کی تعمیر پر 10لاکھ سے زائد رقم خرچ کی گئی لیکن برف باری نے اس ایجنسی کی پول کھول دی جس نے سکول عمارت کو تعمیر کیا ۔مقامی لوگو ں نے کئی بار انتظامیہ کی نو ٹس میں یہ معاملہ لایا لیکن تاحال کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔اس حوالہ سے زونل ایجو کیشن آفیسر سے مشتاق احمد سے نے کہا کہ سکول عمارت کو برف باری سے ہوئے نقصان کے بعد زیر تعلیم طلبہ کیلئے متبادل جگہ کا انتظام کیا گیاجہا ں وہ بغیر مشکلات اپنی تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ سکول عمارت کی مرمت کے لئے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسران کو مطلع کیا گیا اور بہت جلد سکول عمارت کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا ۔